اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ
وَعَلٰی اٰلِکَ وَ اَصْحٰبِکَ یَا حَبِیْبَ اللّٰہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا نَبِیَّ اللّٰہ
وَعَلٰی اٰلِکَ وَ اَصْحٰبِکَ یَا نُوْرَ اللّٰہ
اَللّٰھُمَّ اَرِنَا الْحَقَّ حَقًّا وَّارْزُقْنَا اتِّبَاعَہْ وَاَرِنَا الْبَاطِلَ بَاطِلًا وَّارْزُقْنَا اجْتِنَابَہْ۔
اے اللہ عزوجل شانہ! ہمیں حق کو واضح دکھا اور اس کی پیروی کی توفیق عطا فرما اور
اے اللہ عزوجل شانہ ہمیں باطل بھی واضح دکھا دے اور اس سے بچنے، اجتناب کرنے کی توفیق عطا فرما- اللھم آمین
اے اللہ عزوجل شانہ! ہمیں حق کو واضح دکھا اور اس کی پیروی کی توفیق عطا فرما اور
اے اللہ عزوجل شانہ ہمیں باطل بھی واضح دکھا دے اور اس سے بچنے، اجتناب کرنے کی توفیق عطا فرما- اللھم آمین
|
|
! الله عزوجل ،رسول الله صلی الله علیہ وسلم و قرآن کریم (دین مبین ) کی اتباع میں اکھٹے نہیں –
!ہیں مسلمان
کافر، فرنگی، یہودی (جمہوریت، ووٹ، اسکول، پولیس، فوج، جج وغیرہ) کی اطاعت میں سب اکھٹے ہیں
ہیں مسلمان ؟
مسلمان کی دنیا دین سے باہر نہیں ہوتی
دین کیا ہے ؟
تمام دنیا کو محیط ہے
دنیا کی تمام زندگی کی مکمل رہبری کا نام دین ہے
اسلام یہاں تک زندگی کا احاطہ کرتا ہے کہ پیشاب، پاخانے کے لیے بیٹھنے کا بھی طریقہ بتاتا ہے
یہ ممکن ہے کہ جو پیشاب ، پاخانہ کرنے کا
طریقہ بتاۓ وہ زندگی کے باقی اصول نہ بتاۓ ؟
|
|
|
|
ادبِ کلامِ پاک و بوسیدہ نسخہ جات کو محفوظ کرنے کا عمل |
گوشۂ ادب 💚 وہ قرآن مجید جو ہر طرح سے صحیح اور قابل استعمال ہو اس کو جتنا ادب و احترام کے طریقے پر رکھا جائے یا استعمال کیا جائے اتنا مستحسن اور موجبِ ثوابِ اعظم ہے اور اس کا اتلاف حرام حرام حرام اشد حرام اس کی دیدہ دانستہ ادنی بے ادبی و گستاخی کفر کفر کفر ہے |
اور وہ قرآن مجید جو صحیح نہ ہو یعنی طباعت میں غلطی ہو یا استعمال کے قابل نہ ہو مگر پلیدی وغیرہ سے ملوث نہ ہو 💚 اس کو ہمارے دور میں سب سے بہتر یہ ہے کہ قرآن محل شریف میں محفوظ کیا جائے یا انبیاء علیہم السلام کی طرح دفن کیا جائے۔ |
اور وہ قرآن مجید جو معاذ الله ثم معاذ الله پلید وغیرہ سے ملوث اور آلودہ ہو جائے اس کو شہید کرنا یعنی ( آگ میں جلا کر پاک کرنا ) ضروری ہے 💚 اور پلیدی کے ساتھ رکھنا کفر کفر اور بدترین گستاخی ہے جس کا کوئی مسلمان نا ارتکاب کر سکتا ہے |
مزید معلومات کے لیۓ عالمی تنظیم تحفظ مقدس اوراق (وقف) کی ویب کا مشاہدہ کریں
♥♥ ایمان افروز و باطل سوز تحقیقات ♥♥
استاد محترم کی تقریبا ٣٣٥ سے زائد کتب و رسائل کی اشاعت کے سلسلے میں احباب تعاون فرما کر فکر حق کی تشہیر کا سبب بنیں رابطہ: سندر شریف
قبلہ مفتی محمّد فضل احمد چشتی صاحب کا بیان بصورت تحریر
|
|
دین اسلام کی خاطر وطن، پیسہ، جان، عزت قربان کرنے والے اہل ایمان کے لیے خوش خبری
بہت جلد :عصر حاضر کے فتنوں کے عظیم انکشافات... ایمان افروز باطل سوز حقائق
مردہ ضمیر نہیں سوئے ہوئے ضمیروں کو بیدار کرنےوالی کتاب"زلزلہ" حضرت علامہ مولانا قبلہ سعد الله چشتی صاحب کی عظیم کاوش
اس رسالے میں آپ پڑھیں گے
* اہل مشرق کی زبانی یہودی سازشی نظام تعلیم کی کہانی
* اہل مغرب کے اقوال بدتر از ابوال
* سر سید کے کفریہ عقائد
* رسالہ : جہالت کی فیکٹریاں
* مکاتیب اقبال بنام سید اکبر حسین الہ آبادی رحمتہ الله علیہ
* سائنس علم و ترقی یا جہالت و تباہی، سائنسدانوں کی زبانی سنیئے
ہمارا منشور > ادب، غیرت، کفر مخالفت - تحریری مواد مکتبہ افکار اہلسنت ویب سے حاصل کریں
حضرت خواجہ محمد شفیع چشتی مدظلہ العالی
حضرت خواجہ محبوب فرید چشتی مدظلہ العالی
حضرت علامہ مولانا مفتی محمّد فضلِ احمد چشتی قادری صاحب مدظلہ العالی
حضرت علامہ مولانا سعد الله چشتی صاحب مدظلہ العالی
غلبہ اسلام کیسے ممکن ہے
درس روحانیت
أَعُوذُ بِاللَّهِ السَّمِيعِ الْعَلِيمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ° بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الحمد للہ رب العالمین و الصلوة و السلام علی سید المرسلین ﷺ امابعد
حصولِ برکت کے لیے درود پاک پڑھ لیں
الصلوۃ و السلام علیک یا سیدی یا رسول اللہ و علیٰ آلک و اصحابک یا سیدی یا نبی اللہ ﷺ
□ مسلم اُمہ کے غلبے کا راز
یاد رکھیں کہ ہم مسلمانوں کی کامیابی روحانیت کے عروج میں ہے۔ روحانیت کے عروج و کمال کے چار مرحلے ہیں ۔
• روحانیت کی زندگی
• روحانیت کی صحت
• روحانیت کی قوت
• روحانیت کی نورانیت
اب ہماری ذمہ داری یہ بنتی ہے کہ ان چاروں مراحل کو جانیں اور شب و روز دل و جان سے کوشش کر کے یہ سارے مراحل طے کریں۔
⚫ روحانیت کی زندگی
ایمان میں روحانیت کی زندگی ہے ایمان کفر سے بچنے کا نام ہے حق و باطل کی پہچان کا نام ہے کفر کے تمام تر نظام ہائے زندگی سے یکسر دور ہٹنا بچنا ایمان کہلاتا ہے اپنے عقیدے کی اصلاح کر کے ہم اپنی روحانیت کی حیاتِ جاوداں حاصل کر سکتے ہیں۔ ہم پر ضروری ہے کہ ہم ضروریات دین اور ضروریات اہل سنت کو دل سے تسلیم کریں زبان سے اقرار کریں
الحمد للہ عزوجل آج کے اس پر فتن ماحول میں مرشدِ کامل حضور سیدی مجدد اسلام حضرت خواجہ محمد شفیع چشتی مدظلہ العالی و دامت برکاتھم القدسیہ کے فیض نظر اور مصلح کامل حضور سندی مفتئ اسلام حضرت علامہ مولانا فضلِ احمد چشتی صاحب مدظلہ العالی و دامت فیوضھم کی تبلیغ و تعلیم کی بدولت ہم مسکینوں کو حق و باطل کی پہچان ملی جس سے ہماری روحانیت کو زندگی ملی تو اس طرح حیاتِ روحانیت کا مرحلہ پورا ہوا۔ اب دعا ہے کہ خداوند متعال ہمیں ایمان پہ رکھے ایمان پہ مارے شھادت کے ساتھ آمین یا رب العالمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم
عروج مسلم اُمہ کا روحانیت کے کمال میں ہے۔ روحانیت کے عروج کے چار مرحلے روحانیت کی زندگی ، روحانیت کی تندرستگی ، روحانیت کی قوت و توانائی ، روحانیت کی نورانیت اول کا ذکر ہو چکا۔ اب جانیں کہ ️ روحانیت کی صحت کیا ھے؟
⚫ روحانیت کی صحت و تندرستگی
صحتِ عقائد کے ساتھ جب روح کو زندگی حاصل ہو جائے تو پھر ضرورت ہے کہ اس روحانیت کی امراض کا علاج کیا جائے۔ علاج یے فرائض و واجبات اور سنن مؤکدہ کو شرائط و ارکان کے ساتھ صحیح طور پر ادا کرنا اور ان کی مقابل چیزوں سے مکمل پرہیز اختیار کرنا رضائے الٰہی کی خاطر۔ گناہوں سے توبہ کر کے معافی مدد پناہ اپنے ربّ العزت سے طلب کرتے رہنا چاہئے۔ اور جن فرائض و واجبات کی قضاء ضروری ہے ان کی ادائیگی کا التزام کیا جائے مثلاً نماز ، روزہ ، زکوٰۃ ، عشر وغیرہ خلاصه یہ کہ اپنے ہر عمل ہر معاملہ کو شرع شریف کے مطابق بنا لیں اس طرح کے ہر عمل و معاملہ کے لئے شریعت مطہرہ نے شرائط و ارکان مقرر فرمائے ہیں ان شرائط و ارکان کو جانیں اور ان کے مطابق عمل کریں مثلاً نماز ایک عمل ہے اور خرید و فرخت اور مزدوری اور شادی بیاہ ہر ایک ایک معاملہ ہے شریعت مطہرہ نے ان میں سے ہر ایک کی درست ادائیگی کے لیے شرائط و ارکان مقرر فرمائے ھیں لھذا ہر مسلمان پر فرض ہے کہ وہ ان کے بارے میں علم حاصل کرے اب ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے حال کا محاسبہ کریں کہ کیا ہم جو عمل یا معاملہ کر رہے ہیں کیا اس کے شرائط و ارکان سے واقف ہیں ؟ اگر جواب نفی میں ہو تو پھر ۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا جواب جرم دیں گے ہم خدا کے سامنے۔
⚫️ روحانیت کی قوت و توانائی
یاد رہے کہ روحانیت کو قوت و توانائی نوافل سے حاصل ہو گی ۔ نفل نماز ، نفل روزہ ، نفل صدقہ۔ لیکن نفلی عبادات اس وقت فائدہ مند ہیں جب فرائض و واجبات و سنن کی ادائیگی مکمل ھو۔
⚫ روحانیت کی نورانیت
جب پہلے تین مراحل تمام ہو جائیں تب خدا وند قدوس کی طرف سے بطور انعام روحانیت کو منور کر دیا جاتا ہے جب روح نور بن جائے تو اس پر کوئی چیز غالب نہیں ہو سکتی۔
دعا ہے خداوند متعال ہمیں ایمان کامل علم نافع عمل مقبول عطا فرمائے اور معافی مدد پناہ عطا فرمائے آمین یا رب العالمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم
مفتی محمد رضا صدیقی چشتی صاحب ۔ امام آباد شریف ، کاھنہ ، داتا نگر لاہور
MUHAMMADSHAFICHISHTI.WEEBLY.COM
فرمان مصطفیٰ صلی الله علیہ وسلم
ایمان زبان سے اقرار، دل کی معرفت اور اعضاء کے ساتھ عمل کا نام ہے (شعب الایمان)
ہمارا منشور ادب، غیرت، کفر مخالفت
تین چیزیں ایمان کو ختم کردینے والی ہیں ١: بے ادبی، ٢: بےغیرتی، ٣: کفر موافقت
تین شیطانی مراکز سے وابستگی ایمان کش ثابت ہوتی ہے
سکول، کالج کی نام نہاد تعلیم: بے ادب، بےغیرت اور کفار کا نوکر بنادیتی ہے
ذرائع ابلاغ: یہودی الیکٹرونک، سوشل، پرنٹ میڈیا بے ادب، بےغیرت، کفار کا نَقّال بنا دیتا ہے
جمہوری نظام: کسی بھی جماعت سے وابستگی باعث بے ادبی، بےغیرتی و کفر پرستی کے سوا کچھ بھی نہیں
ادب، غیرت، کفر مخالفت اپناؤ
یہودی تعلیم، نظام جمہوری و ذرائع ابلاغ سے بچ جاؤ
مزید حقائق جاننے کیلیے بیانات سماعت فرمائیں
محافل کا اہتمام کرنے والوں سے گزارش
السلام علیکم محترم احباب مؤدبانہ گزارش... مولا کریم نے آپ کو احکام شریعت کی تبلیغ کے اہتمام کے ذریعے اجر عظیم کے حق دار بننے کی توفیق دی. ایمان افروز و باطل سوز بیان حق محبین کے لیے اب حیات سے کم نہیں، محفل کے لوازمات کے لیے جہاں آپ ہزاروں روپے خرچ کرتے ہیں اگر مہربانی فرما کر معیاری ریکارڈنگ (ساؤنڈ ریکارڈنگ) کا اہتمام فرمائیں تو یہ صدقہ جاریہ ہو گا- محفوظ شدہ ساؤنڈ ریکارڈنگ سے غیرحاضر ہزاروں لوگ مستفیض ہوں گے
< بیانات سماعت کرنے والوں سے التماس >
محترم احباب! بیانات سماعت کرنے کے بعد آپ کو پتا چل گیا ہو گا کہ اھل حق کون ہیں اور اھل باطل کون ہیں؟ اب آپ اھل حق کے پاس آئیں اور تعلیم و تربیت، درس و تدریس سے مستفیض ہوں- ان کی اجازت کے بعد آپ دعوت و تبلیغ کا کام کریں
(اپنا کردار پیش کریں- نفاذ سے اجتناب کریں- ہر کام کا اک وقت ہوتا ہے)
(اپنا کردار پیش کریں- نفاذ سے اجتناب کریں- ہر کام کا اک وقت ہوتا ہے)
* فکرِ حق * |
حضرت خواجہ محمد شفیع چشتی مدظلہ العالی |
|
*-* مکتبہ افکار اھلسنت *-* |